Sunan Abi Dawood Hadith 322 (سنن أبي داود)
[322]صحیح
انظر الحدیثین الآتین (323، 324) وأخرجہ البیھقي (1/210) من حدیث أبي داود بہ وسندہ قوي
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ فَجَاءَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّا نَكُونُ بِالْمَكَانِ الشَّہْرَ وَالشَّہْرَيْنِ فَقَالَ عُمَرُ: أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَكُنْ أُصَلِّي حَتَّی أَجِدَ الْمَاءَ. قَالَ: فَقَالَ عَمَّارٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمَا تَذْكُرُ إِذْ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ فِي الْإِبِلِ،فَأَصَابَتْنَا جَنَابَةٌ،فَأَمَّا أَنَا،فَتَمَعَّكْتُ،فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَہُ،فَقَالَ: ((إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ ہَكَذَا،وَضَرَبَ بِيَدَيْہِ إِلَی الْأَرْضِ،ثُمَّ نَفَخَہُمَا،ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ وَيَدَيْہِ إِلَی نِصْفِ الذِّرَاعِ)) فَقَالَ عُمَرُ: يَا عَمَّارُ اتَّقِ اللہَ،فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،إِنْ شِئْتَ وَاللہِ لَمْ أَذْكُرْہُ أَبَدًا،فَقَالَ عُمَرُ: كَلَّا وَاللہِ لَنُوَلِّيَنَّكَ مِنْ ذَلِكَ مَا تَوَلَّيْتَ
جناب عبدالرحمٰن بن ابزی کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہا: ہم بعض اوقات مہینہ دو مہینہ ایسے مقامات پر ہوتے ہیں (جہاں وافر پانی نہیں ہوتا) تو عمر نے کہا: میں تو ایسی صورت میں نماز نہیں پڑھوں گا،حتیٰ کہ پانی پا لوں۔عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا آپ کو یاد نہیں کہ جب میں اور آپ اونٹ چرانے گئے تھے اور ہم جنبی ہو گئے تھے تو میں (مٹی میں) لوٹ پوٹ ہو گیا تھا،پھر ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ قصہ ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا تھا ’’تمہیں یہی کافی تھا کہ ایسے کر لیتے اور آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ زمیں پر مارے،پھر ان دونوں میں پھونک ماری اور انہیں اپنے چہرے پر پھیرا اور ہاتھوں پر بھی آدھی کلائی تک۔“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمار: اللہ سے ڈرو (ایسی بات کیوں کہتے ہو) تو عمار نے کہا: اے امیر المؤمنین! اگر آپ کہیں تو قسم اللہ کی اس واقعہ کا کبھی ذکر نہیں کروں گا۔تو عمر رضی نے کہا: ہرگز نہیں،قسم اللہ کی! اس میں ہم تمہیں ہی تمہاری بات کا ذمہ دار بناتے ہیں۔