Sunan Abi Dawood Hadith 3233 (سنن أبي داود)

[3233]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ مَرُّوا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا عَلَيْہَا خَيْرًا فَقَالَ وَجَبَتْ ثُمَّ مَرُّوا بِأُخْرَی فَأَثْنَوْا عَلَيْہَا شَرًّا فَقَالَ وَجَبَتْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَی بَعْضٍ شُہَدَاءُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لوگ ایک جنازہ لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے اور انہوں نے اس کو خیر سے یاد کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’واجب ہو گئی۔‘‘ پھر وہ ایک دوسرا جنازہ لے کر گزرے اور اس کا ذکر برے انداز میں کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’واجب ہو گئی۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ تم ایک دوسرے پر گواہ ہو۔‘‘