Sunan Abi Dawood Hadith 3234 (سنن أبي داود)
[3234]صحیح
صحیح مسلم (976)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيَسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللہِ ﷺ قَبْرَ أُمِّہِ فَبَكَی وَأَبْكَی مَنْ حَوْلَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي تَعَالَی عَلَی أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَہَا فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي فَاسْتَأْذَنْتُ أَنْ أَزُورَ قَبْرَہَا فَأَذِنَ لِي فَزُورُوا الْقُبُورَ فَإِنَّہَا تُذَكِّرُ بِالْمَوْتِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی والدہ کی قبر پر آئے تو رو پڑے اور آپ ﷺ کے اردگرد ساتھی بھی رو دیے۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میں نے اپنے رب تعالیٰ سے اجازت چاہی کہ اس کے لیے بخشش کی دعا کروں مگر مجھے اجازت نہیں دی گئی۔پھر میں نے اجازت چاہی کہ اس کی قبر کی زیارت کر لوں تو مجھے اجازت دے دی گئی۔چنانچہ تم بھی قبروں کی زیارت کیا کرو،بلاشبہ اس سے موت یاد آتی ہے۔‘‘