Sunan Abi Dawood Hadith 3257 (سنن أبي داود)

[3257]صحیح

صحیح بخاری (4171) صحیح مسلم (110)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو قِلَابَةَ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ الضَّحَّاكِ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ بَايَعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَحْتَ الشَّجَرَةِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ غَيْرِ مِلَّةِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَہُوَ كَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ عَلَی رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُہُ

سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (حدیبیہ میں) درخت کے نیچے بیعت کی تھی۔بیشک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے ملت اسلام کے سوا کسی اور ملت میں ہو جانے کی قسم کھائی خواہ وہ جھوٹا ہی کیوں نہ ہو ‘ تو وہ اسی طرح ہے جیسا کہ اس نے کہا۔اور جس نے جس چیز سے اپنے آپ کو قتل کیا اسے قیامت کے دن اسی سے عذاب دیا جائے گا۔اور جو چیز انسان کی اپنی ملکیت میں نہ ہو ‘ اس کی نذر بھی نہیں ہے۔‘‘