Sunan Abi Dawood Hadith 3256 (سنن أبي داود)
[3256]حسن
أخرجہ ابن ماجہ (2119 وسندہ حسن) جدۃ إبراھیم بن عبد الأعلٰی وثقھا الحاکم والذہبي
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ جَدَّتِہِ عَنْ أَبِيہَا سُوَيْدِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ خَرَجْنَا نُرِيدُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ فَأَخَذَہُ عَدُوٌّ لَہُ فَتَحَرَّجَ الْقَوْمُ أَنْ يَحْلِفُوا وَحَلَفْتُ أَنَّہُ أَخِي فَخَلَّی سَبِيلَہُ فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَخْبَرْتُہُ أَنَّ الْقَوْمَ تَحَرَّجُوا أَنْ يَحْلِفُوا وَحَلَفْتُ أَنَّہُ أَخِي قَالَ صَدَقْتَ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ
سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آنے کی نیت سے روانہ ہوئے اور ہمارے ساتھ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ان کے ایک دشمن نے ان کو پکڑ لیا ‘ تو قوم کے لوگ قسم کھانے سے ہچکچاتے رہے ‘ مگر میں نے قسم کھا لی کہ ’’یہ میرا بھائی ہے۔‘‘ تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔پھر ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور میں نے آپ ﷺ کو بتایا کہ قوم کے لوگوں نے قسم کھانے میں حرج سمجھا تھا ‘ مگر میں نے قسم کھائی کہ ’’یہ میرا بھائی ہے‘‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو نے سچ کہا ‘ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے۔‘‘