Sunan Abi Dawood Hadith 3276 (سنن أبي داود)

[3276]صحیح

صحیح بخاری (6623) صحیح مسلم (1649)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنِّي وَاللہِ إِنْ شَاءَ اللہُ لَا أَحْلِفُ عَلَی يَمِينٍ فَأَرَی غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ أَوْ قَالَ إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ وَكَفَّرْتُ يَمِينِي

سیدنا ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اﷲ کی قسم! اگر میں کوئی قسم کھاؤں اور پھر اس کے خلاف کو بہتر پاؤں تو بالضرور ((إن شاء اللہ)) اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دوں گا اور وہی کروں گا جو بہتر ہو گا۔‘‘ یا یوں فرمایا ((إلا أتیت الذی ہو خیر وکفرت یمینی)) ’’مگر میں وہ کروں گا جو بہتر ہو گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔‘‘