Sunan Abi Dawood Hadith 3277 (سنن أبي داود)

[3277]صحیح

صحیح بخاری (6722) صحیح مسلم (1652)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَنْصُورٌ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ،قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ ﷺ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ! إِذَا حَلَفْتَ عَلَی يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا, فَأْتِ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ،وَكَفِّرْ يَمِينَكَ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ يُرَخِّصُ فِيہَا الْكَفَّارَةَ قَبْلَ الْحِنْثِ.

سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’اے عبدالرحمٰن بن سمرہ! جب تم کوئی قسم کھاؤ ‘ پھر اس کے خلاف کو اس سے بہتر پاؤ تو وہی کرو جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے امام احمد رحمہ اللہ سے سنا کہ وہ قسم توڑنے سے پہلے کفارہ ادا کرنے کی رخصت دیتے تھے۔