Sunan Abi Dawood Hadith 3295 (سنن أبي داود)
[3295]صحیح
شریک القاضي صرح بالسماع عند الحاکم (4/302 وسندہ حسن) وصححہ ابن خزیمۃ (3046) مشکوۃ المصابیح (3441)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَی آلِ طَلْحَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ يَعْنِي أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ إِنَّ اللہَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا فَلْتَحُجَّ رَاكِبَةً وَلْتُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِہَا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! میری بہن نے نذر مانی ہے کہ پیدل حج کرے ‘ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اﷲ تعالیٰ تیری بہن کے مشقت اٹھانے سے کچھ نہیں کرے گا ‘ (اسے کوئی فائدہ نہیں ہو گا) اسے چاہیئے کہ سوار ہو کر حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ دے۔‘‘