Sunan Abi Dawood Hadith 3310 (سنن أبي داود)

[3310]صحیح

صحیح بخاری (1953) صحیح مسلم (1148)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ الْمَعْنَی عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ إِنَّہُ كَانَ عَلَی أُمِّہَا صَوْمُ شَہْرٍ أَفَأَقْضِيہِ عَنْہَا فَقَالَ لَوْ كَانَ عَلَی أُمِّكِ دَيْنٌ أَكُنْتِ قَاضِيَتَہُ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ فَدَيْنُ اللہِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَی

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور کہا: بیشک میری والدہ کے ذمے ایک مہینے کے روزے تھے تو کیا میں اس کی طرف سے قضاء کر سکتی ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تیری والدہ پر قرضہ ہوتا تو کیا تو اسے ادا کرتی؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو اللہ کا قرضہ زیادہ اہم ہے کہ اسے ادا کیا جائے۔‘‘