Sunan Abi Dawood Hadith 3331 (سنن أبي داود)

[3331] إسنادہ ضعیف

نسائی (4460) ابن ماجہ (2278)

الحسن البصري عنعن والجمہور علی أنہ لم یسمع من أبي ہریرۃ رضي اللہ عنہ

انوار الصحیفہ ص 120

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ،قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي خَيْرَةَ يَقُولُ،حَدَّثَنَا الْحَسَنُ مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ ح،وحَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،أَخْبَرَنَا خَالِدٌ،عَنْ دَاوُدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ہِنْدٍ وَہَذَا لَفْظُہُ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي خَيْرَةَ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَيَأْتِيَنَّ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَی أَحَدٌ إِلَّا أَكَلَ الرِّبَا،فَإِنْ لَمْ يَأْكُلْہُ أَصَابَہُ مِنْ بُخَارِہِ. قَالَ ابْنُ عِيسَی: أَصَابَہُ مِنْ غُبَارِہِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یقیناً ایک وقت آنے والا ہے کہ لوگوں میں سے کوئی بھی نہ بچے گا جو سود نہ کھاتا ہو،پس اگر کسی نے نہ بھی کھایا تب بھی اس کی بھاپ تو اسے پہنچے گی۔‘‘ ابن عیسیٰ نے یہ الفاظ ذکر کیے ہیں: ’’اس کا کچھ غبار اسے پہنچے گا۔‘‘