Sunan Abi Dawood Hadith 3330 (سنن أبي داود)

[3330]صحیح

صحیح بخاری (52) صحیح مسلم (1599)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ،أَخْبَرَنَا عِيسَی،حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا،عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ... بِہَذَا الْحَدِيثِ،قَالَ: وَبَيْنَہُمَا مُشَبَّہَاتٌ لَا يَعْلَمُہَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ،فَمَنِ اتَّقَی الشُّبُہَاتِ اسْتَبْرَأَ عِرْضَہُ وَدِينَہُ،وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُہَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ.

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ ﷺ یہ حدیث بیان فرماتے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اور ان (حلال و حرام) کے درمیان کچھ شبہے والی چیزیں ہیں جنہیں اکثر لوگ نہیں جانتے،تو جو شبہات سے بچ گیا اس نے اپنی عزت اور اپنے دین کو محفوظ کر لیا اور جو شبہے والی چیزوں میں جا پڑا وہ حرام میں داخل ہوا۔‘‘