Sunan Abi Dawood Hadith 3334 (سنن أبي داود)
[3334]حسن
أخرجہ ابن ماجہ (3055 وسندہ حسن) ورواہ الترمذي (3087 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ أَلَا إِنَّ كُلَّ رِبًا مِنْ رِبَا الْجَاہِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ لَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ أَلَا وَإِنَّ كُلَّ دَمٍ مِنْ دَمِ الْجَاہِلِيَّةِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُ مِنْہَا دَمُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَ مُسْتَرْضِعًا فِي بَنِي لَيْثٍ فَقَتَلَتْہُ ہُذَيْلٌ قَالَ اللہُمَّ ہَلْ بَلَّغْتُ قَالُوا نَعَمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ اللہُمَّ اشْہَدْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
جناب سلیمان بن عمرو اپنے والد (عمرو بن احوص جشمی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حجۃ الواداع میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’خبردار! جاہلیت کے تمام سود باطل کیے جاتے ہیں،تمہارے لیے تمہارا اصل مال ہے،ظلم کرو نہ ظلم کیے جاؤ،خبردار! جاہلیت کے تمام خون باطل کیے جاتے ہیں اور سب سے پہلا خون جو میں ختم کر رہا ہوں حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے،جو بنو لیث میں دودھ پیتا بچہ تھا اور بنو ہذیل نے اسے قتل کر دیا تھا۔‘‘ راوی نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اے اللہ! میں نے پہنچا دیا۔‘‘ سب حاضرین نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے تین بار کہلوایا۔پھر آپ ﷺ نے فرمایا ’’اے اللہ! گواہ رہنا۔‘‘ تین بار کہا۔