Sunan Abi Dawood Hadith 3336 (سنن أبي داود)

[3336]صحیح

انظر الحدیث الآتي (3337) مشکوۃ المصابیح (2924)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ،قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ ہَجَرَ،فَأَتَيْنَا بِہِ مَكَّةَ،فَجَاءَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْشِي،فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ،فَبِعْنَاہُ،وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ،فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: زِنْ وَأَرْجِحْ.

سیدنا سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں اور مخرفہ عبدی رضی اللہ عنہ بحرین کے علاقہ ہجر سے کپڑا لائے اور ہم اسے مکہ لے آئے،تو رسول اللہ ﷺ چلتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے،آپ ﷺ نے ہم سے ایک پاجامے کا سودا کیا جو ہم نے آپ ﷺ کو بیچا اور وہاں ایک آدمی تھا جو مزدوری لے کر مال تولتا تھا،تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’تولو اور جھکتا ہوا تولو۔‘‘