Sunan Abi Dawood Hadith 3337 (سنن أبي داود)
[3337]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْمَعْنَی قَرِيبٌ،قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ أَبِي صَفْوَانَ بْنِ عُمَيْرَةَ،قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِمَكَّةَ قَبْلَ أَنْ يُہَاجِرَ... بِہَذَا الْحَدِيثِ،وَلَمْ يَذْكُرْ: يَزِنُ بِأَجْرٍ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ قَيْسٌ كَمَا قَالَ سُفْيَانُ وَالْقَوْلُ قَوْلُ سُفْيَانَ.
سیدنا ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے ہجرت کرنے سے پہلے میں مکے میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور یہ مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔مگر اس میں ’’مزدوری پر مال تولنے‘‘ کا بیان نہیں ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کو قیس نے (بھی) اسی طرح بیان کیا ہے جیسے کہ سفیان نے اور سفیان کا قول راجح ہے۔