Sunan Abi Dawood Hadith 3340 (سنن أبي داود)
[3340] ضعیف
نسائی (2521ب،4598)
الثوري عنعن وتابعہ الولید بن مسلم والولید مدلس وعنعن أیضًا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْوَزْنُ وَزْنُ أَہْلِ مَكَّةَ وَالْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَہْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاہُ الْفِرْيَابِيُّ وَأَبُو أَحْمَدَ عَنْ سُفْيَانَ وَافَقَہُمَا فِي الْمَتْنِ و قَالَ أَبُو أَحْمَدَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَكَانَ ابْنِ عُمَرَ وَرَوَاہُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ وَزْنُ الْمَدِينَةِ وَمِكْيَالُ مَكَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَاخْتُلِفَ فِي الْمَتْنِ فِي حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي ہَذَا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’وزن اہل مکہ کا معتبر ہے اور مکیال (ناپنے کا پیمانہ) اہل مدینہ کا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: فریابی اور ابواحمد نے بھی سفیان سے ایسے ہی روایت کیا ہے،ابن دکین نے ان دونوں کی متن میں موافقت کی ہے (نہ کہ سند میں) ابواحمد نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بجائے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نام لیا ہے۔ولید بن مسلم نے حنظلہ سے روایت کی تو کہا: وزن اہل مدینہ کا معتبر ہے اور مکیال اہل مکہ کا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: مالک بن دینار کی اس بارے میں حدیث جو بواسطہ عطاء نبی کریم ﷺ سے مروی ہے،اس کے متن میں اختلاف کیا گیا ہے۔