Sunan Abi Dawood Hadith 3344 (سنن أبي داود)
[3344] إسنادہ ضعیف
سماک ضعیف عن عکرمۃ وحسن الحدیث عن غیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
-حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ شَرِيكٍ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ رَفَعَہُ قَالَ عُثْمَانُ،وحَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ شَرِيكٍ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ-عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... مِثْلَہُ،قَالَ: اشْتَرَی مِنْ عِيرٍ تَبِيعًا وَلَيْسَ عِنْدَہُ ثَمَنُہُ،فَأُرْبِحَ فِيہِ،فَبَاعَہُ فَتَصَدَّقَ بِالرِّبْحِ عَلَی أَرَامِلِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ،وَقَالَ: لَا أَشْتَرِي بَعْدَہَا شَيْئًا, إِلَّا وَعِنْدِي ثَمَنُہُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کی مثل روایت کیا اور کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ایک قافلے والوں سے کوئی چیز خریدی۔اس وقت آپ ﷺ کے پاس قیمت نہ تھی،پھر آپ ﷺ کو اس پر منافع دیا گیا تو آپ ﷺ نے فروخت کر دی،پھر آپ ﷺ نے اس کا منافع بنوعبدالمطلب کی بیواؤں پر صدقہ کر دیا اور فرمایا ’’آئندہ میں کوئی چیز تبھی خریدوں گا جب میرے پاس اس کی قیمت ہو گی۔“