Sunan Abi Dawood Hadith 3346 (سنن أبي داود)
[3346]صحیح
صحیح مسلم (1600)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَكْرًا فَجَاءَتْہُ إِبِلٌ مِنْ الصَّدَقَةِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَہُ فَقُلْتُ لَمْ أَجِدْ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ أَعْطِہِ إِيَّاہُ فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُہُمْ قَضَاءً
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) ایک جوان اونٹ ادھار لیا،پھر آپ ﷺ کے پاس صدقے کے اونٹ آ گئے۔آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ اس کا (جوان) اونٹ ادا کر دوں۔میں نے عرض کیا گلے میں اس کے اونٹ سے عمدہ رباعی اونٹ ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اسے وہی دے دو،لوگوں میں بہترین وہی ہوتے ہیں جو ادائیگی میں بہترین ہوں۔“