Sunan Abi Dawood Hadith 3359 (سنن أبي داود)

[3359]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (1225 وسندہ حسن) والنسائي (4549 وسندہ حسن) وابن ماجہ (2264 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (2820)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَہُ سَعْدٌ أَيُّہُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَاءُ فَنَہَاہُ عَنْ ذَلِكَ وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُسْأَلُ عَنْ شِرَاءِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا نَعَمْ فَنَہَاہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ نَحْوَ مَالِكٍ

جناب زید ابوعیاش نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ سفید گندم کو سلت (جَو کی ایک قسم) کے بدلے بیچنا کیسا ہے؟ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ان میں سے افضل کون سا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سفید گندم۔تو انہوں نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ ﷺ سے پوچھا گیا کہ خشک کھجور کو تازہ کھجور کے بدلے بیچنا کیسا ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کیا بھلا تازہ کھجور خشک ہونے پر کم ہو جاتی ہے؟ ’’صحابہ نے کہا: ہاں۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرما دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو اسماعیل بن امیہ نے مالک کی مانند روایت کیا۔