Sunan Abi Dawood Hadith 3360 (سنن أبي داود)
[3360]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ أَنَّ أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ نَسِيئَةً قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ عَنْ مَوْلًی لِبَنِي مَخْزُومٍ عَنْ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے تازہ کھجور خشک کھجور کے بدلے ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عمران بن ابوانس نے بنو مخزوم کے ایک مولیٰ کے واسطے سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی مانند روایت کیا ہے۔