Sunan Abi Dawood Hadith 3368 (سنن أبي داود)

[3368]صحیح

صحیح مسلم (1535)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَزْہُوَ وَعَنْ السُّنْبُلِ حَتَّی يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاہَةَ نَہَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجوروں کا زرد یا سرخ ہونے سے پہلے فروخت کر دیا جائے ‘ یا غلے کو جبکہ وہ بالیوں میں ہو حتیٰ کہ سفید ہو جائیں اور آفت زدگی سے محفوظ ہو جائیں۔آپ ﷺ نے ایسے معاملے سے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو منع فرمایا ہے۔