Sunan Abi Dawood Hadith 3370 (سنن أبي داود)
[3370]صحیح
صحیح بخاری (2196) صحیح مسلم (1536 بعد ح1543)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَلِيمِ بْنِ حَيَّانَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ حَتَّی تُشْقِحَ قِيلَ وَمَا تُشْقِحُ قَالَ تَحْمَارُّ وَتَصْفَارُّ وَيُؤْكَلُ مِنْہَا
جناب سعید بن میناء بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا ‘ وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور کو ’’مشقح‘‘ تک پہنچنے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ ان کے ’’مشقح‘‘ ہونے سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ جب کھجور سرخ یا زرد ہو جائے اور کھانے کے قابل ہو جائے۔