Sunan Abi Dawood Hadith 3377 (سنن أبي داود)

[3377]صحیح

صحیح بخاری (6284) صحیح مسلم (1512)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَہَذَا لَفْظُہُ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ بَيْعَتَيْنِ،وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ:, أَمَّا الْبَيْعَتَانِ, فَالْمُلَامَسَةُ وَالْمُنَابَذَةُ،وَأَمَّا اللِّبْسَتَانِ, فَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ كَاشِفًا عَنْ فَرْجِہِ،أَوْ لَيْسَ عَلَی فَرْجِہِ مِنْہُ شَيْءٌ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دو طرح کی خرید و فروخت اور دو طرح سے کپڑا اوڑھنے سے منع فرمایا ہے۔خرید و فروخت میں ملامسہ اور منابذہ اور کپڑا اوڑھنے میں ایک اشتمال الصماء ہے اور دوسرا یہ کہ انسان اپنے اوپر کپڑا اس طرح سے لپیٹ کر بیٹھے کہ شرمگاہ کو ننگا رکھے یا اس پر کچھ نہ ہو۔