Sunan Abi Dawood Hadith 3378 (سنن أبي داود)
[3378]صحیح
أخرجہ البیھقي (5/342) واختصرہ البخاري (2147)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذَا الْحَدِيثِ. زَادَ: وَاشْتِمَالُ الصَّمَّاءِ: أَنْ يَشْتَمِلَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ يَضَعُ طَرَفَيِ الثَّوْبِ عَلَی عَاتِقِہِ الْأَيْسَرِ،وَيُبْرِزُ شِقَّہُ الْأَيْمَنَ. وَالْمُنَابَذَةُ: أَنْ يَقُولَ: إِذَا نَبَذْتُ إِلَيْكَ ہَذَا الثَّوْبَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ. وَالْمُلَامَسَةُ: أَنْ يَمَسَّہُ بِيَدِہِ وَلَا يَنْشُرُہُ،وَلَا يُقَلِّبُہُ،فَإِذَا مَسَّہُ وَجَبَ الْبَيْعُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث روایت کی اور مزید کہا اشتمال الصماء یہ ہے کہ انسان ایک کپڑے میں اس طرح سے لپٹ جائے کہ کپڑے کے دونوں کناروں کو بائیں کندھے پر ڈال لے اور اپنی دائیں جانب کو کھلا رکھے۔اور بیع منابذہ یہ ہے کہ یوں کہے: جب میں تیری طرف یہ کپڑا پھینک دوں تو بیع لازم ہو گئی۔اور بیع ملامسہ یہ ہے کہ چیز کو صرف اپنا ہاتھ لگا دے ‘ اسے کھول کر یا الٹ پلٹ کر نہ دیکھ سکے اور جب اسے ہاتھ لگا دیا تو بیع لازم ہو گئی۔