Sunan Abi Dawood Hadith 3386 (سنن أبي داود)

[3386] إسنادہ ضعیف

ترمذی (1257)

شیخ من أھل المدینۃ: لعلہ حبیب بن أبي ثابت کما في سنن ا لترمذي (1257) وھو مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 121

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو حُصَيْنٍ عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ مَعَہُ بِدِينَارٍ يَشْتَرِي لَہُ أُضْحِيَّةً فَاشْتَرَاہَا بِدِينَارٍ وَبَاعَہَا بِدِينَارَيْنِ فَرَجَعَ فَاشْتَرَی لَہُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَاءَ بِدِينَارٍ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَتَصَدَّقَ بِہِ النَّبِيُّ ﷺ وَدَعَا لَہُ أَنْ يُبَارَكَ لَہُ فِي تِجَارَتِہِ

سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک دینار دے کر بھیجا کہ ان کے لیے قربانی خرید لائے۔چنانچہ اس نے ایک دینار میں جانور خریدا اور پھر اسے دو دینار میں فروخت کر دیا ‘ اور پھر لوٹتے ہوئے ایک دینار میں دوسرا جانور خریدا۔چنانچہ اس نے (جانور کے ساتھ) وہ دینار بھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا۔تو نبی کریم ﷺ نے اسے صدقہ کر دیا اور اس کے لیے تجارت میں برکت کی دعا فرمائی۔