Sunan Abi Dawood Hadith 3389 (سنن أبي داود)

[3389]صحیح

صحیح مسلم (1547)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ مَا كُنَّا نَرَی بِالْمُزَارَعَةِ بَأْسًا حَتَّی سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْہَا فَذَكَرْتُہُ لِطَاوُسٍ فَقَالَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمْ يَنْہَ عَنْہَا وَلَكِنْ قَالَ لَأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَرْضَہُ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْہَا خَرَاجًا مَعْلُومًا

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم مزارعت (یعنی زمین بٹائی پر دینے) میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے حتیٰ کہ میں نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔(عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ) میں نے یہ حدیث طاؤس سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع نہیں کیا بلکہ فرمایا تھا ’’تم اپنی زمین کسی کو عطیہ دے دو تو یہ محصول لینے سے بہتر ہے۔‘‘