Sunan Abi Dawood Hadith 3390 (سنن أبي داود)
[3390]إسنادہ حسن
أخرجہ النسائي (3959 وسندہ حسن) وابن ماجہ (2461 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ الْمَعْنَی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَغْفِرُ اللہُ لِرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَا وَاللہِ أَعْلَمُ بِالْحَدِيثِ مِنْہُ إِنَّمَا أَتَاہُ رَجُلَانِ قَالَ مُسَدَّدٌ مِنْ الْأَنْصَارِ ثُمَّ اتَّفَقَا قَدْ اقْتَتَلَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنْ كَانَ ہَذَا شَأْنَكُمْ فَلَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ زَادَ مُسَدَّدٌ فَسَمِعَ قَوْلَہُ لَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اﷲ تعالیٰ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی مغفرت فرمائے۔اﷲ کی قسم! میں اس حدیث کو ان سے بہتر طور پر جانتا ہوں۔حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس دو شخص (مسدد کہتے ہیں دو انصاری) حاضر ہوئے اس (فقرے) کے بعد دونوں (کی روایتیں) متفق ہیں۔دونوں مرنے مارنے پر تلے ہوئے تھے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تمہارا یہی حال ہے تو اپنے کھیت کرائے پر مت دیا کرو۔‘‘ مسدد نے مزید کہا: رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اتنی سی بات سن لی: ’’اپنے کھیت کرائے پر مت دیا کرو۔‘‘