Sunan Abi Dawood Hadith 3398 (سنن أبي داود)
[3398]صحیح
حدیث مفضل بن مھلھل رواہ النسائي (3894 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ ظُہَيْرٍ قَالَ جَاءَنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنْہَاكُمْ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَكُمْ نَافِعًا وَطَاعَةُ اللہِ وَطَاعَةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنْفَعُ لَكُمْ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنْہَاكُمْ عَنْ الْحَقْلِ وَقَالَ مَنْ اسْتَغْنَی عَنْ أَرْضِہِ فَلْيَمْنَحْہَا أَخَاہُ أَوْ لِيَدَعْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَہَكَذَا رَوَاہُ شُعْبَةُ وَمُفَضَّلُ بْنُ مُہَلْہَلٍ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ شُعْبَةُ أُسَيْدٌ ابْنُ أَخِي رَافِعِ بْنِ خَديِجٍ
جناب اسید بن ظہیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور کہا: رسول اللہ ﷺ تمہیں ایک کام سے منع فرماتے ہیں جو تمہارے لیے نفع آور تھا۔مگر اﷲ اور رسول کی اطاعت تمہارے لیے اس سے بڑھ کر نفع آور ہے۔بلاشبہ رسول اللہ ﷺ تمہیں بٹائی پر کاشت کاری سے منع فرماتے ہیں۔اور فرمایا ہے ’’جو کوئی اپنی زمین سے مستغنی ہو تو چاہیئے کہ اپنے بھائی کو عطیہ دیدے یا ویسے ہی چھوڑ دے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شعبہ اور مفضل بن مہلہل نے اسے منصور سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔شعبہ نے کہا کہ اسید ‘ سیدنا رافع بن خدیج کے بھتیجے ہیں۔