Sunan Abi Dawood Hadith 3397 (سنن أبي داود)
[3397]إسنادہ صحیح
أصلہ في صحیح مسلم (1550)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ جَاءَنَا أَبُو رَافِعٍ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ نَہَانَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ أَمْرٍ كَانَ يَرْفُقُ بِنَا وَطَاعَةُ اللہِ وَطَاعَةُ رَسُولِہِ أَرْفَقُ بِنَا نَہَانَا أَنْ يَزْرَعَ أَحَدُنَا إِلَّا أَرْضًا يَمْلِكُ رَقَبَتَہَا أَوْ مَنِيحَةً يَمْنَحُہَا رَجُلٌ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ابورافع رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ہاں سے ہمارے پاس آئے اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک کام سے منع فرما دیا ہے جو ہمارے لیے بڑے نفع والا تھا ‘ مگر اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت میں ہمارے لیے بہت زیادہ نفع ہے۔آپ ﷺ نے ہمیں (کسی کی) زمین کاشت کرنے سے منع فرما دیا ہے سوائے اس کے کہ انسان خود اس کا مالک ہو یا کسی نے اس کو عطیہ دی ہو۔