Sunan Abi Dawood Hadith 3400 (سنن أبي داود)
[3400]إسنادہ حسن
أخرجہ النسائي (3921 وسندہ حسن) وابن ماجہ (2449 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا طَارِقُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَقَالَ إِنَّمَا يَزْرَعُ ثَلَاثَةٌ رَجُلٌ لَہُ أَرْضٌ فَہُوَ يَزْرَعُہَا وَرَجُلٌ مُنِحَ أَرْضًا فَہُوَ يَزْرَعُ مَا مُنِحَ وَرَجُلٌ اسْتَكْرَی أَرْضًا بِذَہَبٍ أَوْ فِضَّةٍ
جناب سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’آدمی تین طرح سے ہی کاشت کاری کر سکتا ہے ‘ زمین آدمی کی اپنی ملکیت ہو تو اسے کاشت کرے یا کسی نے اسے عطیہ دی ہو تو کاشت کرے یا سونے چاندی کے بدلے کرایہ پر لی ہو۔‘‘