Sunan Abi Dawood Hadith 3412 (سنن أبي داود)
[3412]حسن
انظر الحدیث السابق (2410)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا كَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ ہِشَامٍ،عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ،حَدَّثَنَا مَيْمُونٌ،عَنْ مِقْسَمٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ... فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ زَيْدٍ،قَالَ: فَحَزَرَ النَّخْلَ،وَقَالَ: فَأَنَا،أَلِي جُذَاذَ النَّخْلِ،وَأُعْطِيكُمْ نِصْفَ الَّذِي قُلْتُ.
جناب مقسم نے بیان کیا کہ جب نبی کریم ﷺ نے خیبر فتح کر لیا۔اور زید کی (مذکورہ بالا) حدیث کی مانند بیان کیا۔اس کے لفظ تھے ((فحزر النخل)) ’’پھل کی مقدار کا اندازہ لگایا‘‘ اور کہا: (اگر تم اس اندازے پر مطمئن نہیں ہو تو) ’’پھل کی تڑائی میں کر لوں گا اور جو میں نے کہا ہے اس کا آدھا تمہیں دے دوں گا۔‘‘