Sunan Abi Dawood Hadith 342 (سنن أبي داود)
[342]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ يَعْنِي ابْنَ فَضَالَةَ عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ عَلَی كُلِّ مُحْتَلِمٍ رَوَاحٌ إِلَی الْجُمُعَةِ وَعَلَی كُلِّ مَنْ رَاحَ إِلَی الْجُمُعَةِ الْغُسْلُ قَالَ أَبُو دَاوُد إِذَا اغْتَسَلَ الرَّجُلُ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ أَجْزَأَہُ مِنْ غُسْلِ الْجُمُعَةِ وَإِنْ أَجْنَبَ
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہر بالغ پر جمعہ کے لیے جانا (لازم) ہے۔اور ہر وہ شخص جس پر جمعہ کے لیے جانا (لازم) ہے،اس پر غسل ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اگر کسی نے طلوع فجر کے بعد غسل کر لیا،خواہ جنابت ہی سے ہو تو یہ اس کے لیے غسل جمعہ سے کافی ہے۔