Sunan Abi Dawood Hadith 3422 (سنن أبي داود)

[3422]صحیح

أخرجہ الترمذي (1277) وابن ماجہ (2166) وانظر مسند الحمیدي بتحقیقي (1293، 880) مشکوۃ المصابیح (2778)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنِ ابْنِ مُحَيِّصَةَ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي إِجَارَةِ الْحَجَّامِ؟ فَنَہَاہُ عَنْہَا،فَلَمْ يَزَلْ يَسْأَلُہُ وَيَسْتَأْذِنُہُ،حَتَّی أَمَرَہُ أَنْ: أَعْلِفْہُ نَاضِحَكَ وَرَقِيقَكَ.

جناب ابن محیصہ (حرام بن سعد بن محیصہ) اپنے والد (یعنی دادا) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے (محیصہ رضی اللہ عنہ نے) رسول اللہ ﷺ سے پچھنے لگانے کی اجرت کے متعلق دریافت کیا،تو آپ ﷺ نے انہیں منع فرما دیا۔وہ پھر بھی آپ ﷺ سے سوال کرتے اور اجازت چاہتے رہے حتیٰ کہ آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ اسے اپنی اونٹنی اور اپنے غلام کو کھلا دے۔