Sunan Abi Dawood Hadith 3430 (سنن أبي داود)

[3430] إسنادہ ضعیف

علي بن ماجدۃ: مجہول (تقریب التہذیب: 4786) وقال البخاري:’’لم یصح إسنادہ‘‘ (التاریخ الکبیر298/6)

انوار الصحیفہ ص 123

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ،قَالَ: قَطَعْتُ مِنْ أُذُنِ غُلَامٍ-أَوْ قُطِعَ مِنْ أُذُنِي-فَقَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو بَكْرٍ حَاجًّا،فَاجْتَمَعْنَا إِلَيْہِ،فَرَفَعَنَا إِلَی عُمَرَ ابْنِ الْخَطَّابِ،فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ ہَذَا قَدْ بَلَغَ الْقِصَاصَ،ادْعُوا لِي حَجَّامًا لِيَقْتَصَّ مِنْہُ،فَلَمَّا دُعِيَ الْحَجَّامُ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: إِنِّي وَہَبْتُ لِخَالَتِي غُلَامًا،وَأَنَا أَرْجُو أَنْ يُبَارَكَ لَہَا فِيہِ،فَقُلْتُ لَہَا: لَا تُسَلِّمِيہِ حَجَّامًا،وَلَا صَائِغًا،وَلَا قَصَّابًا. قَالَ أَبو دَاود: رَوَی عَبْدُ الْأَعْلَی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ ابْنُ مَاجِدَةَ رَجُلٌ مَنْ بَنِي سَہْمٍ،عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.

جناب ابوماجدہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک لڑکے کا کان کاٹ لیا۔یا میرے کان سے کچھ کاٹ لیا گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ حج کرتے ہوئے ہمارے ہاں آئے۔ہم ان کے ہاں جمع ہو گئے،تو انہوں نے ہمیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بلاشبہ اس میں قصاص ہے،حجام کو بلاؤ جو اس سے قصاص لے۔جب حجام کو بلایا گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،فرماتے تھے ’’میں نے اپنی خالہ کو ایک غلام ہبہ کیا ہے،امید ہے کہ وہ اس کے لیے بابرکت ثابت ہو گا،اور میں نے اس سے کہا ہے کہ اسے کسی حجام،سنار یا قصاب کے حوالے نہ کرنا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبدالاعلیٰ نے ابن اسحٰق سے روایت میں کہا: ’’ابن ماجدہ،بنو سہم کا فرد تھا اور اس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔