Sunan Abi Dawood Hadith 3433 (سنن أبي داود)
[3433]صحیح
صحیح بخاری (2379) صحیح مسلم (1543)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِلْبَائِعِ،إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَہُ الْمُبْتَاعُ،وَمَنْ بَاعَ نَخْلًا مُؤَبَّرًا, فَالثَّمَرَةُ لِلْبَائِعِ،إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ.
سیدنا سالم رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کوئی غلام بیچا اور اس کے پاس مال بھی ہو تو یہ مال اس کے فروخت کرنے والے کا ہو گا الا یہ کہ خریدار شرط کر لے۔اور جس نے تابیر شدہ کھجور بیچی تو اس کا پھل بیچنے والے کا ہو گا الا یہ کہ خریدار شرط کر لے۔‘‘