Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 345 (سنن أبي داود)

[345]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1388)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ حُبِّي،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ،عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ،حَدَّثَنِي أَبُو الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيُّ،حَدَّثَنِي أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ،ثُمَّ بَكَّرَ وَابْتَكَرَ،وَمَشَی وَلَمْ يَرْكَبْ،وَدَنَا مِنَ الْإِمَامِ فَاسْتَمَعَ وَلَمْ يَلْغُ كَانَ لَہُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرُ صِيَامِہَا وَقِيَامِہَا))

سیدنا اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا فرماتے تھے ’’جس نے جمعہ کے روز غسل کیا اور خوب اچھی طرح کیا اور جلدی آیا اور (خطبہ میں) اول وقت پہنچا،پیدل چل کے آیا اور سوار نہ ہوا،امام سے قریب ہو کر بیٹھا اور غور سے سنا اور لغو سے بچا،تو اس کے لیے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور قیام کے عمل کا ثواب ہے۔‘‘