Sunan Abi Dawood Hadith 3469 (سنن أبي داود)

[3469]صحیح

صحیح مسلم (1556)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ بُكَيْرٍ،عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّہُ قَالَ: أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَہَا،فَكَثُرَ دَيْنُہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تَصَدَّقُوا عَلَيْہِ،فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْہِ،فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِہِ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ،وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ.

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک شخص نے پھل خریدے جو آفت کا شکار ہو گئے۔سو اس پر قرضہ بہت زیادہ ہو گیا۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اسے صدقہ دو۔‘‘ لوگوں نے اس کو صدقہ دیا لیکن وہ اس کے قرض کی ادائیگی کے لیے پورا نہ ہو سکا تو رسول اللہ ﷺ نے قرض خواہوں سے فرمایا ’’جو پاتے ہو لے لو،تمہارے لیے بس یہی ہے۔‘‘