Sunan Abi Dawood Hadith 3474 (سنن أبي داود)

[3474]صحیح

صحیح بخاری (2672) صحیح مسلم (108)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُہُمْ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ مَنَعَ ابْنَ السَّبِيلِ فَضْلَ مَاءٍ عِنْدَہُ وَرَجُلٌ حَلَفَ عَلَی سِلْعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ يَعْنِي كَاذِبًا وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا فَإِنْ أَعْطَاہُ وَفَی لَہُ وَإِنْ لَمْ يُعْطِہِ لَمْ يَفِ لَہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ قَالَ وَلَا يُزَكِّيہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَقَالَ فِي السِّلْعَةِ بِاللہِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِہَا كَذَا وَكَذَا فَصَدَّقَہُ الْآخَرُ فَأَخَذَہَا

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تین قسم کے آدمیوں سے اللہ عزوجل قیامت کے روز کلام نہیں فرمائے گا: ایک وہ آدمی جس نے کسی مسافر سے اپنا بقیہ پانی روک لیا ہو۔دوسرا وہ جس نے عصر کے بعد کسی سودے پر جھوٹی قسم کھائی ہو اور تیسرا وہ جس نے امام (اعلیٰ) سے بیعت کی ہو،اگر وہ اسے (دنیا کا مال) دیتا رہے،تو اس کا وفادار رہے اور اگر نہ دے،تو وفا نہ کرے۔