Sunan Abi Dawood Hadith 3475 (سنن أبي داود)

[3475]صحیح

صحیح بخاری (2672) صحیح مسلم (108)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ،قَالَ: وَلَا يُزَكِّيہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ،وَقَالَ فِي السِّلْعَةِ: بِاللہِ لَقَدْ أُعْطِيَ بِہَا كَذَا وَكَذَا،فَصَدَّقَہُ الْآخَرُ فَأَخَذَہَا.

جناب اعمش نے اس روایت کو اپنی سند سے اسی حدیث کے ہم معنی بیان کیا،کہا: ’’اور اللہ ایسے لوگوں کو پاک نہیں کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا۔‘‘ اور فروخت کے سامان کے بارے میں کہا کہ یوں کہے: ’’اللہ کی قسم! مجھے اس کا اتنا اتنا دیا گیا (مگر میں نے نہیں دیا لیکن تمہیں کم میں دے رہا ہوں) اور دوسرا اس کو (اس کی اس بات میں) سچا سمجھے اور اسے خرید لے۔‘‘