Sunan Abi Dawood Hadith 3477 (سنن أبي داود)

[3477]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (3001)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ اللُّؤْلُؤِيُّ،أَخْبَرَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ،عَنْ حِبَّانَ بْنِ زَيْدٍ الشَّرْعَبِيِّ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَرْنٍ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ،حَدَّثَنَا أَبُو خِدَاشٍ وَہَذَا لَفْظُ عَلِيٍّ،عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُہَاجِرِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ ثَلَاثًا،أَسْمَعُہُ يَقُولُ: الْمُسْلِمُونَ شُرَكَاءُ فِي ثَلَاثٍ: فِي الْكَلَإِ وَالْمَاءِ وَالنَّارِ.

مہاجرین صحابہ میں سے کسی سے روایت ہے اس نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ تین بار جہاد میں شرکت کی ہے۔میں نے آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔’’مسلمان تین چیزوں میں ایک دوسرے کے شریک ہیں گھاس،پانی اور آگ۔‘‘