Sunan Abi Dawood Hadith 3497 (سنن أبي داود)
[3497]صحیح
صحیح بخاری (2135) صحیح مسلم (1525)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَہَذَا لَفْظُ مُسَدَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اشْتَرَی أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلَا يَبِعْہُ حَتَّی يَقْبِضَہُ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَتَّی يَسْتَوْفِيَہُ زَادَ مُسَدَّدٌ قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَأَحْسِبُ أَنَّ كُلَّ شَيْءٍ مِثْلَ الطَّعَامِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی غلہ خریدے تو جب تک اسے اپنے قبضے میں نہ لے لے فروخت نہ کرے۔‘‘ سلیمان بن حرب کے لفظ تھے ((حتی یستوفیہ)) مسدد نے اضافہ کیا کہ طاؤس نے بیان کیا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اور میرا خیال ہے کہ ہر چیز طعام (غلے) کی طرح ہے۔(یعنی خرید کردہ چیز کو اپنے قبضے میں لینے سے پہلے آگے فروخت نہیں کرنا چاہیئے،خواہ اس کی نوعیت کوئی ہو)۔