Sunan Abi Dawood Hadith 3496 (سنن أبي داود)
[3496]صحیح
صحیح مسلم (1525)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْہُ حَتَّی يَكْتَالَہُ زَادَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ لِمَ قَالَ أَلَا تَرَی أَنَّہُمْ يَتَبَايَعُونَ بِالذَّہَبِ وَالطَّعَامُ مُرَجًّی
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے غلہ خریدا ہو تو اسے فروخت نہ کرے حتیٰ کہ ناپ لے۔‘‘ (اپنے قبضے میں لے لے۔) (راوی) ابوبکر نے مزید کہا کہ طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے کہا: کیا دیکھتے نہیں ہو کہ لوگ اسے سونے کے بدلے خرید لیتے ہیں،حالانکہ وہ (غلہ) ابھی بہت دور ہوتا ہے۔(فروخت کرنے والے کے پاس پہنچا ہی نہیں ہوتا)۔