Sunan Abi Dawood Hadith 3499 (سنن أبي داود)
[3499]إسنادہ حسن
محمد بن إسحاق صرح بالسماع عند أحمد (5/191)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ،حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ أَبِي الزِّنَادِ،عَنْ عُبَيْدِ ابْنِ حُنَيْنٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: ابْتَعْتُ زَيْتًا فِي السُّوقِ،فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُہُ لِنَفْسِي،لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي بِہِ رِبْحًا حَسَنًا،فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَی يَدِہِ فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي بِذِرَاعِي،فَالْتَفَتُّ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ،فَقَالَ: لَا تَبِعْہُ حَيْثُ ابْتَعْتَہُ،حَتَّی تَحُوزَہُ إِلَی رَحْلِكَ،فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی أَنْ تُبَاعَ،السِّلَعُ حَيْثُ تُبْتَاعُ حَتَّی يَحُوزَہَا التُّجَّارُ إِلَی رِحَالِہِمْ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے بازار میں تیل خریدا۔جب میں نے اسے وصول کر لیا تو مجھے ایک آدمی ملا اور اس نے مجھے عمدہ منافع کی پیشکش کی۔میں نے چاہا کہ (اسے قبول کرتے ہوئے) اس کے ہاتھ پر ہاتھ ماروں۔تو ایک شخص نے میرے پیچھے سے میرا بازو پکڑ لیا۔میں نے پلٹ کر دیکھا تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے۔انہوں نے کہا: جہاں تم نے اسے خریدا ہے اسی جگہ مت بیچو حتیٰ کہ اپنی منزل پر لے جاؤ۔بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے خریدنے کی جگہ ہی پر اس مال کو بیچنے سے منع فرمایا ہے حتیٰ کہ تاجر اسے اپنی اپنی منزل پر لے جائیں۔