Sunan Abi Dawood Hadith 3502 (سنن أبي داود)
[3502]حسن
رواہ البیھقي (5/343 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (2864)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّہُ بَلَغَہُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ بَيْعِ الْعُرْبَانِ. قَالَ مَالِكٌ: وَذَلِكَ فِيمَا نَرَی-وَاللہُ أَعْلَمُ-: أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ الْعَبْدَ،أَوْ يَتَكَارَی الدَّابَّةَ،ثُمَّ يَقُولُ: أُعْطِيكَ دِينَارًا, عَلَی أَنِّي إِنْ تَرَكْتُ السِّلْعَةَ أَوِ الْكِرَاءَ فَمَا أَعْطَيْتُكَ لَكَ.
جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے ‘ وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع العربان سے منع فرمایا ہے۔امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: اس کی صورت جیسے کہ ہم سمجھتے ہیں یہ ہے،اور اللہ بہتر جانتا ہے،کوئی کسی سے غلام خریدے یا جانور کرایہ پر لے ‘ پھر اس سے کہے کہ میں تجھے ایک دینار دیے جاتا ہوں ‘ اگر میں نے یہ سودا یا کرائے پر لینا چھوڑ دیا (نہ لیا) تو جو میں نے تجھے دیا یہ تیرا ہوا (ورنہ اصل قیمت میں شمار ہو گا)۔