Sunan Abi Dawood Hadith 3503 (سنن أبي داود)
[3503]إسنادہ حسن
أخرجہ الترمذي (1232 وسندہ حسن) والنسائي (4617 وسندہ حسن) وابن ماجہ (2187 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (2867)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ،عَنْ أَبِي بِشْرٍ،عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ،عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ،قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! يَأْتِينِي الرَّجُلُ فَيُرِيدُ مِنِّي الْبَيْعَ،لَيْسَ عِنْدِي،أَفَأَبْتَاعُہُ لَہُ مِنَ السُّوقِ؟ فَقَالَ: لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک آدمی میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے ایسی چیز خریدنی چاہتا ہے جو میرے پاس نہیں ہوتی ‘ تو کیا میں اس کے لیے بازار سے خرید لوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جو تیرے پاس نہیں ہے وہ مت بیچ۔‘‘