Sunan Abi Dawood Hadith 3509 (سنن أبي داود)

[3509]حسن

انظر الحدیث السابق (3509)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَخْلَدِ بْنِ خُفَافٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ أُنَاسٍ شَرِكَةٌ فِي عَبْدٍ فَاقْتَوَيْتُہُ وَبَعْضُنَا غَائِبٌ فَأَغَلَّ عَلَيَّ غَلَّةً فَخَاصَمَنِي فِي نَصِيبِہِ إِلَی بَعْضِ الْقُضَاةِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَرُدَّ الْغَلَّةَ فَأَتَيْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ فَحَدَّثْتُہُ فَأَتَاہُ عُرْوَةُ فَحَدَّثَہُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ الْخَرَاجُ بِالضَّمَانِ

جناب مخلد بن خفاف غفاری بیان کرتے ہیں کہ لوگوں کے ساتھ میری ایک غلام میں شراکت تھی ‘ میں نے اسے کام پر لگایا جبکہ میرا ساتھی غائب تھا۔تو وہ غلام میرے لیے کما کر لایا۔میرے شریک نے اپنے حصے کے بارے میں مجھ سے جھگڑا کیا اور مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کر دیا۔تو قاضی نے مجھ سے کہا کہ میں اس کا حصہ ادا کر دوں۔چنانچہ میں سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور واقعہ انہیں بتایا ‘ تو وہ قاضی کے پاس گئے اور اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’آمدنی کا وہی حقدار ہوتا ہے جو ضامن ہو۔‘‘