Sunan Abi Dawood Hadith 3540 (سنن أبي داود)
[3540]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَسْتَرِدُّ مَا وَہَبَ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَقِيءُ فَيَأْكُلُ قَيْئَہُ فَإِذَا اسْتَرَدَّ الْوَاہِبُ فَلْيُوَقَّفْ فَلْيُعَرَّفْ بِمَا اسْتَرَدَّ ثُمَّ لِيُدْفَعْ إِلَيْہِ مَا وَہَبَ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہدیہ دے کر واپس لینے والے کی مثال کتے کی سی ہے،جو قے کرتا اور پھر دوبارہ اسے کھانے لگتا ہے۔تو جب کوئی ہبہ کرنے والا اپنا عطیہ واپس لینے لگے تو اسے برسر عام کھڑا کیا جائے اور جو واپس لے رہا ہو اس کے متعلق پوچھا جائے پھر وہ چیز اسے واپس دے دی جائے۔‘‘