Sunan Abi Dawood Hadith 3543 (سنن أبي داود)

[3543]صحیح

صحیح مسلم (1623)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ أَعْطَاہُ أَبُوہُ غُلَامًا فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا ہَذَا الْغُلَامُ قَالَ غُلَامِي أَعْطَانِيہِ أَبِي قَالَ فَكُلَّ إِخْوَتِكَ أَعْطَی كَمَا أَعْطَاكَ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْہُ

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے ایک غلام عطا کیا۔رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا ’’یہ غلام کیا اور کیسا ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا کہ یہ میرا غلام ہے،میرے والد نے مجھے دیا ہے۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’کیا اس نے تیرے سب بھائیوں کو اسی طرح دیا ہے جیسے تجھے دیا ہے‘‘ میں نے عرض کیا نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو اسے واپس کر دے۔‘‘