Sunan Abi Dawood Hadith 3570 (سنن أبي داود)
[3570] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (2332)
وانظر الحدیث السابق (3569)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ كَانَتْ لَہُ نَاقَةٌ ضَارِيَةٌ فَدَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِيہِ فَكُلِّمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِيہَا فَقَضَی أَنَّ حِفْظَ الْحَوَائِطِ بِالنَّہَارِ عَلَی أَہْلِہَا وَأَنَّ حِفْظَ الْمَاشِيَةِ بِاللَّيْلِ عَلَی أَہْلِہَا وَأَنَّ عَلَی أَہْلِ الْمَاشِيَةِ مَا أَصَابَتْ مَاشِيَتُہُمْ بِاللَّيْلِ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ میری ایک اونٹنی تھی جو بہت نقصان کیا کرتی تھے۔تو وہ ایک باغ میں داخل ہو گئی اور وہاں نقصان کر دیا۔رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں بات کی گئی تو آپ ﷺ نے فیصلہ فرمایا ’’دن کے وقت باغات کی نگرانی اور حفاظت ان کے مالکوں کے ذمے ہے اور رات کے وقت جانوروں کی نگرانی ان کے مالکوں کے ذمے ہے اور رات کے وقت جانور جو نقصان کر جائیں ‘ تو وہ ان کے مالکوں کے ذمے ہے (کہ اسے پورا کریں)۔‘‘