Sunan Abi Dawood Hadith 3578 (سنن أبي داود)
[3578] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1323،1324) ابن ماجہ (2309)
عبد الأعلی الثعلبي ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ بِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ طَلَبَ الْقَضَاءَ وَاسْتَعَانَ عَلَيْہِ وُكِلَ إِلَيْہِ وَمَنْ لَمْ يَطْلُبْہُ وَلَمْ يَسْتَعِنْ عَلَيْہِ أَنْزَلَ اللہُ مَلَكًا يُسَدِّدُہُ و قَالَ وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ و قَالَ أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ بِلَالِ بْنِ مِرْدَاسٍ الْفَزَارِيِّ عَنْ خَيْثَمَةَ الْبَصْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جس نے قاضی کا عہدہ طلب کیا اور اس کے لیے لوگوں سے مدد چاہی (سفارشیں کرائیں) تو یہ منصب اور کام اسی پر ڈال دیا جائے گا۔(اﷲ کی طرف سے اس کی کوئی مدد نہ ہو گی) اور جس نے اسے طلب کیا نہ لوگوں سے مدد چاہی ‘ تو اﷲ تعالیٰ ایک فرشتہ نازل فرماتا ہے جو اسے سیدھی راہ سجھاتا رہتا ہے۔‘‘ وکیع نے اس روایت کی سند یوں بیان کی ہے ((عن عربی إسرائیل ، عن عبد الأعلی ،عن بلال بن أبی موسی ، عن أنس ،عن النبی ﷺ)) اور ابوعوانہ نے کہا ((عن عبد الأعلی ، عن بلال بن مرداس الفزاری ، عن خیثمۃ البصری ، عن أنس)) /عربی۔