Sunan Abi Dawood Hadith 3585 (سنن أبي داود)

[3585]حسن

انظر الحدیث السابق (3584) مشکوۃ المصابیح (3770)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ،أَخْبَرَنَا عِيسَی،حَدَّثَنَا أُسَامَةُ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعٍ،قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ... بِہَذَا الْحَدِيثِ،قَالَ: يَخْتَصِمَانِ فِي مَوَارِيثَ وَأَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ،فَقَالَ: إِنِّي إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِرَأْيِي فِيمَا لَمْ يُنْزَلْ عَلَيَّ فِيہِ..

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کی کہ ان دو آدمیوں کا وراثت میں جھگڑا تھا اور بھی چند دوسری چیزیں تھیں جن کے نشانات مٹ گئے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جس چیز میں مجھ پر کچھ نازل نہ ہوا ہو اس میں ‘ میں اپنی رائے سے فیصلہ کرتا ہوں۔‘‘